• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ: رسی میں پھنسے دو ہرنوں کو ریسکیو کرلیا گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

انگلستان میں جانوروں کو ریسکیو کرنے والوں نے رسی میں پھنسے دو ہرنوں کو بحفاظت نکال کر جنگل میں چھوڑ دیا۔

لنجوائے وائلڈ لائف سینکچوری اینڈ ریسکیو کی رکن لنزے نیوویل نے اپنی ٹیم کے سوشل میڈیا پیج پر اس حوالے سے جاری تفصیل میں بتایا کہ مذکورہ بالا ہرنوں کے سینگ ملٹن نامی گاؤں میں لگے ایک بڑے درخت پر لٹکی رسی میں الجھنے کے باعث دونوں اس میں پھنس گئے تھے۔

مس لنزے نیوویل کے مطابق انھوں نے اپنے ساتھی مارک کے ساتھ ملکر ان پھنسے ہوئے ہرنوں کو ریسکیو کیا۔ 

لنزے نیوویل نے مزید بتایا کہ دونوں ہرن رسی سے نکلنے کی اپنی سی کوشش کے دوران معمولی زخمی ہوئے تھے تاہم ان کی حالت قدرے بہتر تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید