• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران ٹیسوری ناکام ترین گورنر ثابت ہوئے، وقار مہدی

پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ۔ فوٹو: فائل
پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری ناکام ترین گورنر ثابت ہوئے۔

ایک بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، کامران ٹیسوری اپنا کردار ادا نہ کرسکے، گورنر سندھ تقسیم کی سیاست ختم کرنے کے بجائے اضافے کا سبب بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو چاہیے سندھ میں اپنے گورنر کا جلد انتخاب کرے، جب تک ن لیگ گورنر سندھ کا انتخاب نہیں کرتی، کامران ٹیسوری کو چھٹیوں پر چلے جانا چاہیے۔

وقار مہدی نے کہا کہ کامران ٹیسوری کی عدم موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی گورنر کا منصب سنبھال سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید