• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے سندھ کے شہر گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو، نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی۔

سرفراز احمد بگٹی نے گڑھی خدابخش کا دورہ کیا اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو، نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی۔

انہوں نے بھٹو خاندان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول بھی چڑھائے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گڑھی خدا بخش میں شہداء کے ایصال ثواب کےلیے دعا کی، بعدازاں وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

قومی خبریں سے مزید