• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار جیگھو گروپ کے کمانڈر اور 2 ساتھی گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے ماڑی پور روڈ پر پیپلز گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 2 زخمی ملزمان سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں گرفتار ہونے والوں میں لیاری گینگ وار جیگھو گروپ کا کمانڈر بھی شامل ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم محمد عارف قتل کے مقدمات میں مفرور تھا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 28 اکتوبر 2023ء کو شہری عبدالاحد کوقتل کیا تھا،جبکہ 2015ء میں شہری شاہ محمد کو بھی قتل کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید