کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری گینگ کا بدنام زمانہ اور انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر فیصل عرف ملا کو سٹی پولیس نے مقابلے کے بعد ہینڈ گرینیڈ و رائفل سمیت گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتار گینگ وار کمانڈر فیصل عرف ملا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشتگردی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے،فیصل عرف ملا گینگ وار کے رکن وصی اللہ لاکھو اور ایاز زہری کے کہنے پر بلڈروں، تاجروں، دوکانداروں سمیت دیگر کاروباری شخصیات کو بھتہ کی پر چیاں دیتا تھا،ملزم فیصل عرف ملا بھتہ نا دینے پر ہینڈ گرنیڈ دھماکوں اور قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے،ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور ایک عدد رائفل بھی برآمد ہوئی،ملزم فیصل سال 2012 سے مذہبی جماعت کے یونٹ انچارج کے ساتھ رمضان اور ربیع الاول میں چندے کی رسیدوں کے زریعے چندہ جمع کرتا رہا ہے،ملزم فیصل عرف ملا نے 2015 میں لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو اور ایاز زہری کے گروہ میں شمولیت اختیار کی،فیصل ملا اپنے شوٹروں اشفاق کیپٹن اور منور کے زریعے ہینڈ گرنیڈ کے حملے، ٹارگٹ کلنگ، جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ وصولی کی وارداتیں کرواتا رہا ہے ،ملزم فیصل عرف ملا وسیع اللہ کو اور ایاز زہری کے حکم پر دیوبند مسلک کے علماء سمیت سیاسی جماعت کی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا،ملزم فیصل عرف ملا اولڈ سٹی ایریا میں مختلف تاجروں اور بلڈروں ہے بھتہ نا دینے پر قاتلانہ حملے بھی کرواتا رہا ہے۔