• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو


برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد محدود کرنے کےلیے نئے قواعد لاگو ہوگئے۔

برطانیہ میں ہنرمند اور فیملی ویزا پر آنے والوں کےلیے کم از کم تنخواہ کی شرط میں اضافہ کردیا گیا۔

اسکلڈ ورکرز کے برطانوی ویزا کےلیے تنخواہ کی حد 26 ہزار 200 سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کردی گئی۔

فیملی ویزا کےلئے کم از کم تنخواہ کی حد بھی 18 ہزار 600 سے بڑھا کر 29 ہزار پاؤنڈ کردی گئی۔

فیملی ویزا کےلیے کم از کم تنخواہ کی حد کو 2025ء تک پہلے 34 ہزار 500 اور پھر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کردیا جائے گا۔

فیملی ویزا پر مقیم افراد پر ویزا کی تجدید کے وقت نئے قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید