برطانوی مسلمان ملک کے فیاض ترین افراد میں شامل ہوگئے۔
برطانوی میڈیا نے تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ برطانوی مسلمان دیگر افراد سے سالانہ 4 گنا زائد عطیات دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مقامی آبادی کے افراد نے 165 پاؤنڈ کے عطیات دیے جبکہ مسلمانوں نے 708 پاؤنڈ کے عطیات دیے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 75 ہزار سے 1 لاکھ پاؤنڈ کمانے والے سب سے زیادہ چیرٹی دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مسلمان بڑی مقدار پاؤنڈز عطیہ کرتے ہیں،61 فیصد مسلمان زکوٰۃ مسلم چیرٹیز اور 14 فیصد سیکولر تنظیموں کو دیتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر عطیات دینے والوں میں 48 فیصد مسلمان ہیں جبکہ برطانیہ میں یہ شرح 85 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق تحقیق 3 ہزار افراد سے کی گئی، جن میں مسلمانوں کی تعداد 1 ہزار تھی۔