اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عالمی بانڈ کی ادائیگی وقت پر کردی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان نے 12 اپریل کو معیاد پوری کرنے والے ایک ارب ڈالر بانڈ کی ادائیگی کردی۔
ایک ارب ڈالر کی کامیاب ادائیگی میں قرض کا اصل اور سود شامل تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی بانڈ ہولڈرز کو1 ارب ڈالر ادائیگی ایجنٹ بینک کے ذریعے کی گئی ہے۔