• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بارشوں کے پیش نظر انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پنجاب میں بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کو انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔

ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے پنجاب میں بارشوں کے الرٹ کو مدنظر رکھا جائے، نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے کے لیے مشینری تیار رکھی جائے۔

وزیر بلدیات پنجاب نے کہا ہے کہ سیوریج نالوں کی صفائی کا بھی پیشگی جائزہ لیا جائے، بارش سے شہریوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید