• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ٹائون میں پانی کا بحران بدستور برقرار،مکین پریشان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جناح ٹائون میں پانی کا بحران بدستور برقرار،مکین شدید مشکلات سے دوچارمتعلقہ حکام خاموش،ٹینکر مافیا کے وارے نیارے تفصیلات کے مطابق جناح ٹائون اور گردونواح میں آبنوشی کا بد ترین بحران ہے جسکی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں اہل علاقہ نے بتایا کےبارہامتعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے بتایا کے اہل علاقہ واٹر چارجز بھی باقائدگی سے ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود پانی سے محروم ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور علاقہ میں پانی کا مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید