• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا اسرائیل پر حملہ، سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیا

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان--- فائل فوٹو
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان--- فائل فوٹو

سعودی عرب کی جانب سے خطے میں کشیدگی بڑھنے اور اس کے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام فریقین انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں، سلامتی کونسل عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنے میں ذمہ داری پوری کرے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں عالمی امن اور سلامتی کا معاملہ انتہائی حساس ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق بحران پھیلتا ہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید