• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سلمان خان— فائل فوٹو
سلمان خان— فائل فوٹو

بھارتی شہر ممبئی میں بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں سے ایک گولی ان کے گھر پر بھی لگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تفصیلات حاصل کرنے اور انہیں پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح 5 بجے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

بھارتی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے 5 راؤنڈز فائر کیے، ایک گولی گھر کی پہلی منزل پر بھی لگی جس میں سلمان خان رہتے ہیں۔

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ غیر ملکی پستول سے کی گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید