• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش وقفے وقفے سے رات تک جاری رہے گی: موسمیاتی تجزیہ کار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، موجود سسٹم کے باعث کراچی کے مختلف مقامات پر گرج چمک ہو رہی ہے، شہری محتاط رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں وقفے وقفے سے بارش آج رات تک جاری رہنے کی توقع ہے، اس دوران زیادہ تر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش جاری رہے گی، جبکہ کچھ علاقوں میں مختصر وقت کی تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقوں ملیر ہالٹ، رفاعِ عام، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، سولجر بازار، کلفٹن، ایئر پورٹ سمیت مختلف علاقوں میں بادلوں کی شدید گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

ہلکی بارش کے دوران پھسلن سے حادثات سے بچاؤ کے لیے ٹریفک پولیس متحرک ہو گئی۔

کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران موٹر سائیکل سوار گاڑیاں آہستہ چلائیں، سڑکوں پر پھسلن سے حادثات کا خطرہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید