• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ کن عوامی تحریک سے عوامی راج کا راستہ کھلے گا،طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ فیصلہ کن عوامی تحریک سے عوامی راج کا راستہ کھلے گا۔ ملک بچانے اور لٹیرے بھگانے کیلئے فائنل رائونڈ شروع ہونے والا ہے، عوام تیار رہیں۔سانحہ ماڈل ٹائون اور پانامہ لیکس قاتل اور کرپٹ حکمرانوں کے گلے کا پھندا ہیں۔حکمران قدرت کی گرفت سے اس بار کسی صورت نہیں بچ پائیں گے۔سربراہ عوامی تحریک سے گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملاقات کی اور رات کا کھانا ان کے ہمراہ کھایا۔دونوں رہنمائوں نے ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ 20 کروڑ عوام کو یرغمال بنانے اور قومی خزانہ بے دردی سے لوٹنے والے اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے والے چند درجن لٹیروں کا انجام قریب ہے ۔شیخ رشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام حکمرانوں سے نجات کے موڈ میں ہیں۔اس بار ایسی تحریک چلے گی کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو کہیں سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی
تازہ ترین