• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’سواتنترا ویر ساورکر‘ بنانے کیلئے والد کی جائیدادیں بیچ دیں: رندیپ ہودا کا انکشاف

اداکار رندیپ ہودا ـــ فائل فوٹو
اداکار رندیپ ہودا ـــ فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار رندیپ ہودا نے فلم ’سواتنترا ویر ساورکر‘ بنانے کے لیے والد کی جائیدادیں بیچنے کا انکشاف کیا ہے۔

رندیپ ہودا نے اپنے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ان مشکلات کے بارے میں بات کی جن کا اُنہیں فلم ’سواتنترا ویر ساورکر‘ بناتے ہوئے سامنا کرنا پڑا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے والد نے ممبئی شہر میں میرے لیے دو تین جائیدادیں چھوڑیں لیکن میں نے ابھی وہ بیچ کر پیسہ بطور پروڈیوسر اپنی پہلی فلم  ’سواتنترا ویر ساورکر‘ بنانے میں لگا دیا۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے فلم کی ہدایت کاری بھی کی اور اس پر اپنا بہت سا پیسہ لگایا پھر ایک موقعے پر اس پر کام روک دیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ لوگ یہ فلم دیکھیں، یہ مت سوچے کہ الیکشن والے سال فلم کو ریلیز کیا جا رہا ہے تو کا تعلق’دائیں بازو‘ کی سیاست کے ساتھ ہے۔

رندیپ ہودا نے بتایا کہ میں اس فلم کو پہلے گزشتہ سال 15 اگست کو ریلیز کرناچاہتا تھا پھر میں نے رواں سال 26 جنوری کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا اور  اس فلم کو بنانے کے لیے اپنا سب کچھ لگا دیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں یہ خطرہ مول لینے سے خود کو روک نہیں سکا جبکہ  کوئی بھی اس فلم کو بنانے کا حامی نہیں تھا۔ 

اداکار نے بتایا کہ ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ جو ٹیم ابتدائی طور پر اس پروجیکٹ سے منسلک تھی ان لوگوں کا معیاری فلم بنانے کا ارادہ نہیں تھا، وہ محض ایک فلم بنانا چاہتے تھے۔

اُنہوں نے بتایا کہ فلم بنانے اور ساورکر جیسے شخص کا کردار ادا کرنے کے دوران وہ اتنے دباؤ کا شکار ہوگئے کہ نیند کی گولیاں بھی بے اثر ہو گئیں۔

واضح رہے کہ فلم’سواتنترا ویر ساورکر‘ کو 22 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے اور اب تک وہ 13 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر چُکی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید