• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں خان یونس کے اسکول سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم برآمد

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ کے علاقے خان یونس کے ایک اسکول سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم برآمد ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مطابق خان یونس کے اسکولوں اور سڑکوں سے بڑی تعداد میں بارودی سامان ملا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں گزشتہ چھ ماہ میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کیا تھا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ ہفتے غزہ کے علاقے خان یونس سے افواج کی واپسی کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید