• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر کا مخدوم رشید میں جاری ہیلتھ میلے کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر پاکستان شبانہ سلیم نے گرین سٹار کے ریجنل آفس ملتان کا دورہ کیا ،چیف آف پارٹی، ٹی سی آئی ، پروجیکٹ انچارج غضنفر عباس نے ٹی سی آئی اور پاپولیشن ویلفیئر کے بارے میں انہیںبریفنگ دی اور جاری شدہ سیٹلائٹ کیمپ کے بارے اور آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا، ڈاکٹر اسلم باجوہ ،شعیب حفیظ اور بشریٰ پروین بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان مہر خضر حیات نے محکمہ کی کارکردگی بارے آگاہ کیابعدازاں ڈائریکٹر جنرل نے ٹی سی آئیکے تحت پاپولیشن ویلفیئر کے تعاون سے مخدوم رشید میں جاری ہیلتھ میلے کا دورہ کیا ،انہوں نے سیٹلائٹ کیمپ اور موبائل سروس یونٹ کیمپ کا بھی جائزہ لیا ۔
ملتان سے مزید