• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای میں طوفانی بارشیں، پاکستان کیلئے 46 پروازیں منسوخ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں طوفانی بارشوں کے باعث پاکستان کے لیے 46 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

بارش کے باعث ایئر پورٹس اور اماراتی ایئر لائنز کا نظام متاثر ہوا۔

دبئی سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی 6 پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

دبئی سے کراچی کے لیے غیر ملکی پرواز ای کے 606 اور 607 منسوخ ہو گئیں۔

دبئی سے کراچی آنے والی پی آئی کی دو پروازیں پی کے 207 اور 208 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ دبئی میں رات سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے، مختلف علاقوں سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف سیکشنز سے دبئی کے شیخ زاید روڈ کو بند کرنا پڑ گیا، ٹریفک جام سے چند کلومیٹر کا فاصلہ کئی گھنٹوں پر محیط ہوگیا۔

دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سامنے بھی پانی جمع ہو گیا جبکہ 25 منٹ تک دبئی ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند رہا۔ 

قومی خبریں سے مزید