دبئی میں پاکستان قونصل خانہ تمام سروس کے لیے آج بند کر دیا گیا۔
اس حوالے سے پاکستان قونصل خانہ کا کہنا ہے کہ قونصلر سروس فراہم کرنا آج ممکن نہیں۔
پاکستان قونصل خانہ نے کہا کہ کل 18 اپریل سے قونصل خانہ خدمات انجام دے گا۔
واضح رہے کہ دبئی میں رات سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے، مختلف علاقوں سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔
حکومت کی ہدایت پر اسکولوں میں ریموٹ لرننگ جبکہ دفاتر کے ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایات کی گئی ہیں۔