• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذلفی بخاری کا بھی سعودی عرب سے متعلق شیر افضل کے بیان سے اظہار لاتعلقی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے بھی سعودی عرب سے متعلق شیر افضل بیان سے لاتعلقی کا  اظہار کردیا۔

اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل موقع پر پاکستان کو ناکام ہونے سے بچایا ہے۔

ذلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کی سعودی عرب کے بارے میں وہ رائے نہیں جس کا اظہار شیر افضل مروت نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کوئی وجہ سامنے نہیں ہے کہ سعودی عرب کی مداخلت کی بات پر یقین کیا جائے۔

گزشتہ روز شیر افضل مروت نے ٹی وی شو میں کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا۔

قومی خبریں سے مزید