• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے جانے کی خبریں آرہی ہیں، کیا کہیں گے؟ صحافی کا گورنر سندھ سے سوال

گورنر سندھ کامران ٹیسوری ۔ فوٹو: فائل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری ۔ فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے جانے کی خبریں آرہی ہیں اس پر آپ کیا کہیں گے؟ 

صحافی کے سوال پر گورنر سندھ نے جواب دیا کہ فی الحال کوئی سوال نہیں لے سکتا، میں وزرا کی حلف برداری میں جارہا ہو۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کی باز گشت سنائی دینے لگی ہے، ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کے لیے زیر گردش ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تاجر رہنماؤں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجر وں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کےلئےکردار ادا کروں گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں اچھے وزیر اعلیٰ موجود ہیں، ہم نے کسی سے لڑائی نہیں کرنی، سب نے مل کر کام کرناہے۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ اسٹریٹ کرائم بڑھے۔

قومی خبریں سے مزید