• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک صدی پرانی برطانوی ’’ٹرین کار‘‘ دریافت

اینٹورپ (نیوز ڈیسک) بلجیم میں 19ویں صدی کے قلع کی کھدائی کے دوران ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اندازاً 100برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت کی ہے۔لندن نارتھ ایسٹرن ریلوے (ایل این ای آر) کے مطابق بلجیم کے شہر اینٹورپ میں قائم ناردرن سائٹیڈل کی کھدائی کے لیے کام کرنے والے محققین کو گہرے سرخ رنگ کی ٹرین کار دریافت ہوئی جس پر ایل این ای آر کا لوگو تھا۔ ایل این ای آر کی نیوز ریلیز میں کنسلٹنٹ آرکیولوجسٹ فیمکے مارٹینز کا کہنا تھا کہ لکڑیاں ہٹانے والے ٹرک کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تقریباً 100سال پُرانا ہے۔ یہ بات پُر تجسس ہے کہ یہ گاڑی اینٹورپ آئی کیسے۔ ایل این ای آر محققین کا کہنا تھا کہ یہ کار، ان ٹرین کاروں کا سب سے پہلا ماڈل لگتا ہے اور ان کو 1930سے قبل قلیل مدت کے لیے استعمال کیا گیا جس کے بعد کمپنی نے بلیو ماڈل سے بدل دیا تھا۔

یورپ سے سے مزید