• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں پہلی بار سابق صدر کیخلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں پہلی بار سابق صدر کے خلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز ہو گیا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فحش فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کیلئے رقم دینے کا مقدمہ تلوار بن کر لٹکنے لگا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینیلز کو رقم دینے کے مقدمے میں مجرمانہ ٹرائل شروع ہوگیا اور اب مقدمے میں جیوری اراکین کا چناؤ ہوگا۔ ٹرمپ پر الزام ہے کہ اُنہوں نے 2016کے صدارتی انتخاب سے پہلے اسٹارمی ڈینیلز کو خاموش رہنے کیلئے ایک لاکھ 30ہزار ڈالر دیے تھے اور اُس رقم کی ادائیگی کو چھپانے کیلئے اپنے کاروباری ریکارڈ میں جھوٹ بولا تھا۔سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اِن الزامات کو مسترد کیا ہے۔تاہم اب جیوری فیصلہ کرےگی کہ ٹرمپ نےمالی بدعنوانی تونہیں کی، یہ فیصلہ بھی ہوگا کہ ٹرمپ نےاداکارہ کوایک لاکھ 30ہزار ڈالر چُھپا کرتو نہیں دیئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ مقدمہ 5سے 6ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ جرم ثابت ہونے اور جیل ہونے کی صورت میں بھی وہ الیکشن لڑنے اور صدر کا عہدہ سنبھالنے کے اہل ہوں گے۔ سابق صدر کے خلاف 3 دیگر کرمنل کیسز بھی ہیں۔
یورپ سے سے مزید