• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین، بچوں اور گھریلو ملازمین پر تشدد، سخت کارروائی کی ہدایت

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کیا،انہوں نے کہاکہ خواتین، بچوں اور گھریلو ملازمین پر تشدد، ہراسگی اور زیادتی کے واقعات پر سخت کار روائی کی جائے۔ ڈی پی اوز کو 1787 کمپلینٹ سنٹر پر شکایات کے فوری ازالہ ، دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے ملزموں کی گرفتاری ، چینی باشندوں کی سکیور ٹی ، ٹریفک اصلاحات کے بارے سخت احکامات جاری کیے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اوردیگرشریک ہوئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات بھی جاری کئے۔
لاہور سے مزید