لاہور(خبرنگار) چئیرمین لاہور تعلیمی بورڈ و کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا بورڈ کی ورکنگ و آئندہ اہداف کا جائزہ اجلاس ہو ا۔ امتحانات میں شفافیت کیلئے 6ہزار 5سو پرائیویٹ انویجیلیٹرز کو امتحانی عمل سے مکمل باہر کردیا گیا ہے۔ 98فیصد نیا سرکاری امتحانی عملہ تعینات کیا گیاہے۔اپنی مرضی سے امتحانی ڈیوٹی لگوانے کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ امتحانات ڈیوٹی سے انکار کرنے والے 4ہزار 5سو سپروائزری سٹاف کیخلاف ریفرنس سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو بھجوایا گیا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور بورڈ کے 8افسران وعملہ کو معطل کرکے انکوائری شروع کی گئی ہے۔ تادیبی کاروائی کے تحت لاہور بورڈ ایجوکیشن کے 12 افسران و عملہ کو ان کی سیٹوں سے تبدیل کیا گیا ہے۔ آئندہ امتحانی مراکز میں کوئی غیر متعلقہ فرد داخل نہیں ہوسکے گا۔کمشنر لاہور نے آرڈر جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ ۔امتحانی مراکز کی سرپرائز چیکنگ کو بڑھایا گی ۔ آئندہ امتحانی مراکز صرف سرکاری سکولز و کالجز میں بنیں گے۔نجی اداروں میں نہیں بنیں گے۔