کراچی کے مختلف علاقوں ٹاور، آئی آئی چند ریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے سندھ کی ساحلی پٹی پر آج اور کل ہلکی سے متعدل شدت کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 سے 40 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رین ایمرجنسی نافذ کردی جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے مختلف اہم شاہراہوں پر سکشن مشینیں بھیج دیں۔
سی او او واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک عملہ سڑکوں پر رہے گا۔
دوسری جانب خلیجی ریاستوں سے آنے والے بارشوں کے سسٹم نے بلوچستان میں بھی جل تھل ایک کردیا، پسنی، اورماڑہ، جیونی گوادر، نوشکی، نوکنڈی اور بارکھان میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
بارش سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع پارا چنار میں بھی طوفانی بارشوں سے کچے مکانات گرگئے۔