کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے موسم گرما میں مقدمات کے لیے روسٹر جاری کردیا ہےجس کے مطابق جسٹس عرفان سعادت خان ، جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل ڈی بی ون میں تما م فوری سماعت کے دیوانی میٹر جبکہ ڈی بی ٹو جسٹس سید محمد فاروق شاہ اورجسٹس محمد اقبال کلہوڑو پر مشتمل ہے جہاں تما م فوری سماعت کے کرمنل میٹر کی 16جولائی 2016 تک سما عت ہوگی اسی طرح جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس سیدمحمد فاروق شاہ ،جسٹس خادم حسین ایم شیخ ،جسٹس انور حسین ،جسٹس رشید احمد سومرو،جسٹس محمد ہمایوں خان اورجسٹس محمد سلیم جیسر اپیلٹ مقدمات جبکہ جسٹس عزیز الرحمن، جسٹس محمد جنید غفار ،سید سعید الدین ناصر ،جسٹس ذوالفقار احمد خان ،جسٹس محمد فیصل کمال عالم اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل سنگل بنچوں میں اریجنل سائیڈکے مقدمات کی سماعت ہوگی ۔