• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی جنوبی بھارت سے کتنی سیٹیں جیت سکتی ہے؟

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ـــ فائل فوٹو
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ـــ فائل فوٹو

بھارت میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک ہوں گے۔

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما اور بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پیشگوئی کی ہے کہ ’بھارتیہ جنتا پارٹی کا ان انتخابات میں جنوبی بھارت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنا بہت مشکل ہے، ممکنہ طور پر اس بار پارٹی 130 لوک سبھا سیٹوں میں سے 15 سے بھی کم جیتنے میں کامیاب ہوسکے گی‘۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، کل سے شروع ہونے والے عام انتخابات سے پہلے بی جے پی نے بھارتی ریاست کیرالہ اور تامل ناڈو پر خاص توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کی جنوبی ریاستوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ 

وزیر اعظم نریندر مودی نے حمایت حاصل کرنے کے لیے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ان ریاستوں کے ایک درجن سے زیادہ دورے کیے ہیں۔

یاد رہے کہ 2019ء میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی کے صرف 11فی صد ووٹرز اور اس کی پارلیمانی نشستوں کا محض10 فیصد جنوب بھارت سے تھا۔ 

موجودہ صورتحال میں نریندر مودی کے پاس تمام انتخابی کامیابیوں کے لیے حقیقی قومی مینڈیٹ کا فقدان ہے لیکن اس کے باوجود بھی سب سے اہم امیدوار اُنہیں کو قرار دیا جارہا ہے اور ان کے مقابلے میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کا اہم چہرہ راہول گاندھی انتخابی میدان میں ہیں۔

بھارت میں انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا اور اگر نریندر مودی کامیاب ہوگئے تو مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہوں گے۔ 

اس سے قبل مسلسل 3 بار بھارت کا وزیراعظم بننے کا اعزاز جواہر لعل نہرو کو حاصل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید