• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

کل سے شروع ہونے والے انتخابات میں 2,700 سے زیادہ سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کے ساتھ میدان میں اُتر رہی ہیں۔

بھارت کی مختلف ریاستوں میں اگلے تقریباً ڈیڑھ ماہ کے دوران 7 مراحل میں انتخابات منعقد کیے جارہے ہیں۔

آئیے ایک نظر دنیا کے سب سے بڑے انتخابی معرکے میں اترنے والے اہم سیاسی رہنماؤں پر ڈالتے ہیں۔

دائیں بازو کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار کی اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں، وہ یو پی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ اس دوڑ میں ان کے بعد ان ہی کی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ امیت شاہ کا نمبر ہے، جو گجرات سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔

بی جے پی کے رہنما رجناتھ سنگھ (لکھنوں)، اسمرتی ایرانی (امیتھی)، پیوش گویال (شمالی ممبئی)، نیتین گادکری (ناگپور)، سُریش گوپی (کیریلا)، تیجسوی سُریا (بنگلورو) سے انتخابی دنگل میں اُتر رہے ہیں۔

اس کے بعد حزب اختلاف کے نمائندے اور انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی ہیں جبکہ ان کی والدہ سونیا گاندھی اس بار انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔

انڈین نیشنل کانگریس کے دیگر اہم رہنماؤں میں شیشی تھرور، کے سی وینوگوپال، ڈی کے سُریش شامل ہیں، جو رواں سال انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

نیشنل کانگریس پارٹی سے سپریا سویلے، سماج وادی پارٹی سے ڈمپل یادو، دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) سے دیاندھی مارن جبکہ آزاد سماج پارٹی سے چندر شیکھر آزاد ان اہم رہنماؤں میں شامل ہیں جو کل سے شروع ہونے والے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید