مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کےلیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے نمائندے جہاد آزور نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہے۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہاد آزور کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے حجم سے زیادہ اصلاحات کا پیکیج اہم ہے۔ اس مرحلے پر اصلاحات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو ترقی کی مکمل صلاحیت کی فراہمی کےلیے اصلاحاتی ڈھانچے کو دُگنا کرنا اہم ہے۔