• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 اپریل کا سورج شفیق مینگل کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا،جھالاوان عوامی پینل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماء میر ندیم الرحمنٰ بلوچ نے کہا ہے کہ ہمیشہ عوام کےحقوق کے لئے جدوجہد کی ہے،عوامی حقوق کے حصول کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے،وڈھ میں 21 اپریل کے ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے غیرجانبدار عملہ تعینات کیا ہے جو خوش آئند اقدام ہے ، انتخابات میں جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمٰن مینگل کی کامیابی یقینی ہے ، یہ بات انہوں نے جمعرات کی شب کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ، اس موقع پر حافظ نصیر مینگل ، میر اسفند یار لہڑی ، شعیب مینگل ، ملک حسین شاہوانی و دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ وڈھ میں 21 اپریل کو ضمنی انتخاب ہورہا ہے ،ضمنی الیکشن میں قوم پرست پارٹی اپنی شکست کو دیکھ کر گھبراگئی ہے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کررہی ہے 21 اپریل کا سورج میر شفیق الرحمن مینگل کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید