• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نواکلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کا پیش امام جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق نواکلی کے علاقے گلستان کالونی کا رہائشی ملے زئی مسجد کا پیش امام عمر جان ولد عنایت اللہ گزشتہ شام مغرب کی نماز کی ادا ئیگی کے بعد مسجد سے گھر جا رہا تھا وہ جیسے ہی گھر کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
کوئٹہ سے مزید