آسٹریلیا کے سابق بیٹر اسٹیورٹ لا کو امریکا کی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔
اسٹیورٹ لا کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹیسٹ اور 54 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔
اسٹیورٹ لا کوئنز لینڈ کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، انہوں نے انگلینڈ میں بھی کرکٹ کھیلی۔
اسٹیورٹ لا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ کے منتخب کرنے پر بہت پرجوش ہوں، امریکا ایک مضبوط ایسوسی ایٹ ملک ہے، ہم ایک اچھا اسکواڈ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلا ٹاسک بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے مضبوط ٹیم تشکیل دینا ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی امریکا کی میجر لیگ کرکٹ کھیلیں گے۔
گلین میکسویل ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کے ساتھ واشنگٹن فریڈم کو جوائن کریں گے جس کے کوچ رکی پونٹنگ ہیں۔
میجر لیگ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد 4 جولائی کو شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ گلین میکسویل نے دماغی اور جسمانی تھکاوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے بریک لی ہوئی ہے۔
گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ میجر لیگ کرکٹ کو گزشتہ برس سے دیکھ رہا ہوں تب موقع نہیں ملا تھا لیکن اس مرتبہ میجر لیگ کرکٹ کا حصہ بننے پر پرجوش ہوں۔