وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہم پر تنقید کرنی ہے کرے پاکستان پر تنقید کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں عطا تارڑ نے کہا کہ ان کی قیادت کا بھی وتیرہ ہے کہ سائفر کے ساتھ کھیلیں گے، پہلے ان کے ارکان بیان دیتے ہیں پھر پارٹی اکاؤنٹ سے تردید آتی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ یو ٹرن لینے اس پارٹی کا وتیرہ رہا ہے، یہ وہی ہیں جنہوں نے 9 مئی کے حملے کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے متعلق ایوان میں مشترکہ قرارداد لائی جائے، ان کو اڈیالہ سے آرڈر آتا ہے کہ کسی دوست ملک کے خلاف بیان دو۔
عطا اللہ تارڑ کے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا بھی کیا۔