پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیدیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹے مقدمات میں سے ایک ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ کیس سراسر سیاسی محرکات پر مبنی ہے، جس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو قید میں رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس میں جرم ایک فلاحی یونیورسٹی کا قیام ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ایک پائی کا ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا۔