• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم 29 اپریل سے شروع، محکمہ صحت کو فول پروف پلان کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 3 روزہ قومی پولیو مہم کا 29 اپریل سے آغاز ہوگا اس سلسلے میں محکمہ صحت کو فول پروف پلان تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسداد پولیو مہم بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق سمیت ضلعی افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گھروں اور تعلیمی اداروں کیلئے خصوصی فیلڈ ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی، پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، پولیو مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔
ملتان سے مزید