• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم اہلکاروں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز میں ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پانچ کسٹمز اہلکاروں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔گزشتہ سے پیوستہ روز 5 کسٹمز اہلکار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے شہید کئے گئے تھے چیرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ کے ممبران اور دیگر افسران نے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی چیئرمین ایف بی آر، ممبرز اور افسران نے شہدا کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی۔
ملتان سے مزید