• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر شان مسعود کی کہانی اُن کی زبانی ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نامور کرکٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ میری پیدائش کے دِن وسیم اکرم نے شارجہ کے میدان پر ہیٹ ٹرک کی تھی اور میرے والد اُسی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ اُنہیں فون کرکے بتایا گیا کہ مبارک ہو ”آپ کے گھر بیٹا ہوا ہے“ تو اُنہوں نے جواب میں کہا کہ فون بند کرو ابھی وسیم اکرم ہیٹ ٹرک دیکھ رہا ہوں۔ شاید اُن کے کرکٹ کے جنون کا نتیجہ ہے کہ آج اُن کا بیٹا قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوکر پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے۔ یہ بات اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کے دوران کہی۔ پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی کے چٹکلوں نے بھی شو میں چار چاند لگادیئے۔ ”ہنسنا منع ہے“ ہفتے کی شب 11بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید