ٹیسلا کے سربراہ و ایکس (ٹوئٹر) کمپنی کے بانی ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا ہے اور ساتھ میں وجہ بھی بتائی ہے۔
ایلون مسک نے آج صبح اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ فی الحال بھارت کا دورہ نہیں کر رہے ہیں۔
ایلون مسک نے وجہ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ اُن کے اوپر ٹیسلا کی بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے، وہ فی الحال بھارت کا دورہ ملتوی جبکہ اس سال کے آخر میں بھارت جانے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کو 21 اور 22 اپریل، دو دن کے دورے کے لیے بھارت پہنچنا تھا۔
Tesla اور SpaceX کے مالک ایلون مسک اپنے دو روزہ بھارتی دورے کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات اور اپنے کاروبار کے لیے سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کرنے والے تھے۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تصدیق کی کہ انہوں نے اپنا سفر خود مؤخر کیا ہے۔