• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔ 

سماعت کے دوران جج طاہر عباس سِپرا نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ ملزم گاڑی سے اترا تھا یا نہیں؟ 

تفتیشی افسر نے بتایا اعظم سواتی گاڑی میں موجود تھے تاہم فوٹیج میں کہیں نظر نہیں آئے۔

جج نے پوچھا کیا آپ کو اعظم سواتی کی کسٹڈی چاہیے؟ 

تفتیشی افسر کے انکار پر اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید