• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان اراکین اسمبلی کا اجلاس، امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا پاکستان ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اجلاس کی صدارت کی۔ 

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، انیس قائمخانی اور مرکزی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

ترجمان نے کہا کہ سندھ میں جاری ترقیاتی کاموں پر اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ 

ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کی کوئی فکر نہیں۔ 

ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر چھوٹے اور بڑے احتجاجی مظاہروں پر غور بھی کیا گیا۔ 

ترجمان نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر وفاقی حکومت اور اعلیٰ انتظامی قیادت سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔ 

ترجمان نے کہا ایم کیو ایم پاکستان اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید