• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف مشکوک ایپلی کیشنز کی جانب سے میلز موبائلز کا حساس ڈیٹا چوری کا خدشہ، الرٹ جاری

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مختلف مشکوک ایپلی کیشنز،میلز،موبائلزکا حساس ڈیٹاچوری کرسکتی ہیں،حکومت پنجاب نے تمام اداروں کوالرٹ کردیا تفصیلات کے مطابق سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرکے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، آئی جی پنجاب پولیس سمیت تمام کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ کیبنٹ سیکرٹریٹ کیبنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کی جانب سے موصول شدہ سائبر سکیورٹی الرٹ میں بتایاگیاہے کہ ہیکرز مختلف مشکوک ایپلی کیشنز جوکہ گوگل پلے سٹورسے ڈاؤن لوڈکی جاتی ہیں کے زریعے اہم اورحساس ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید