• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہدہ پروین ابڑو کی سردار رحیم سے ملاقات، فنکشنل لیگ میں شمولیت

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)حیدرآباد کی نامور سوشل ایکٹوسٹ شاہدہ پروین ابڑو نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم سے ملاقات کر کے فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر حیدرآباد کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ ظفراللہ آرائیں اور جنرل سیکریٹری رفیق مگسی موجود تھے، سردار عبدالرحیم نے کہا کہ خواتین کا عملی سیاست میں بھرپور حصہ لینا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کمر توڑ مہنگائی کا بوجھ سب سے زیادہ خواتین برداشت کرتیں ہیں- بچوں کی بھوک کو ماں سے زیادہ کوئی محسوس نہیں کر سکتا- سردار عبد الرحیم نے مزید کہا کے خواتین عملی سیاست میں شامل ہو کر اس مہنگائی اور بدعنوانی کے زمیداروں کے خلاف آواز بلند کریں۔

ملک بھر سے سے مزید