• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے سفر مشکل، کرایوں میں اضافہ، شہری پریشان

اسلام آ باد (آئی این پی ) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں دوبارہ اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آگیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائیوں میں اضافہ کر دیا۔ 

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد لوکل سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا، ٹرانسپورٹرز مالکان نے کرایوں میں خود کار اضافہ کر دیا۔ 

گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا، جس سے شہری پریشان ہو گئے۔ ٹرانسپورٹرز بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے کاروبار متاثر ہونے پر پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔ 

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ مشکلات کم ہو سکیں۔

اہم خبریں سے مزید