اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)کراچی‘ اسلام آباد ائرپورٹس پر 37ہزار عازمین حج کی امیگریشن سعودی حکام کرینگے،جناح ائرپورٹ سے 16ہزار‘ اسلام آباد سے 21ہزار عازمین جائینگے‘ ائرپورٹس پر تیاریاں مکمل ، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر عازمین حج کے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تناظر میں قبل از حج تمام اداروں کی جامع میٹنگ منعقد ہوئی۔ اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے حجاج مقدس جانے والے کم و بیش 21ہزار عازمین حج کی پرسکون روانگی اور واپسی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی روانگی 9مئی سے شروع کر دی جائیگی اور 8جون کو آخری حج فلائٹ حجاج مقدس جائیگی۔