• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا پہلا خصوصی انٹرویو ”جیو نیوز“ پر آج دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا پہلا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کو پاکستان بلا کر سائیڈ لائن کیوں کردیا، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) کا ساتھ کیوں چھوڑ رہے ہیں، پارلیمنٹ اپنی عزت و وقعت کیوں کھو رہی ہے، پیپلزپارٹی حکومت میں ہوگی یا اپوزیشن کے ساتھ جائے گی، کیا نیب کے خاتمے کیلئے قانون سازی کا اِمکان ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کون ہوگا، اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کس کا ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران تفصیلی گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں خصوصی انٹرویو رات 10 بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید