خضدار (نامہ نگار)عالمی یوم صحافت پرپریس کلب کے صدر بم حملے میں شہید،دو راہ گیر بھائی زد میں آکر جاں بحق ،سات افراد زخمی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی،خضدار میں بم دھماکا،پریس کلب کے صدر سمیت 3 افراد جاں بحق، 7زخمی،مولانا محمد صدیق مینگل کی گاڑی کو میگنٹ بم سے نشانہ بنایا گیا، شدید زخمی ہسپتال منتقل، خضدار پریس کلب میں تین روزہ سوگ کا اعلان،مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی صحافیوں سیاسی کارکنان سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگ بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق خضدار پریس کلب کے صدر و سینئر صحافی مولانا محمد صدیق مینگل جمعہ کے روز قومی شاہراہ سے گزر رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو میگنٹ بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے پھٹنے سے مولانا محمد صدیق مینگل موقع پر شہید جبکہ نو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔