• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی، درخواست قابل سماعت ہونے کے لئے دلائل طلب



کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ارشد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیر اعظم تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزر نے کہا کہ آئین میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے۔ آئین کے آرٹیکل 90، 91 اور 99 میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔
اہم خبریں سے مزید