• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”خمار“ کی آخری قسط آج ”جیو ٹی وی“ سے نشر ہوگی

کراچی (جنگ نیوز) ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے ڈرامہ سیریل ”خمار“ کی آخری قسط ہفتے کو ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ پہلی ہی قسط سے ناظرین پر اپنا سحر طاری کرنے والی ڈرامے کی محبت بھری داستان نے کتنے ہی جھیلے ہیں امتحان لیکن حریم کی ثابت قدمی نے اب تک فائز سے جڑے ہر رشتے کا رکھا ہوا ہے مان۔ پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ناظرین کی خواہش کے مطابق پھر کس طرح محبت کا دیپ جانے والے ہیں؟۔ یہ سارا حوال ناظرین سیریل کی آخری قسط میں ہفتے کی رات 8 بجے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید