• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا اپنے بھارتی ہم منصب سے پہلا سامنا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہوگا

اسلام آباد (فاروق اقدس)مصدقہ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ رواں ماہ آمنے سامنے ہوں گے۔ اسحاق ڈار اور جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اکٹھے ہونگے- ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 20اور 21مئی کو ہو گا- زرائع روس، چین، ایران و دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ آستانہ اجلاس مین شریک ہونگے- وزیر خارجہ اسحاق ڈارجو اب ملک کے نائب وزیراعظم بھی ہیں اس موقع پر کانفرنس میں اہم رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے جوان کا دونوں حیثیتوں میں پہلا تعارف ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید